شرم آتی ہے اپنے مسلمان ہونے پر – عمران فراست سپین

مرنے دو مجھے ، مر جانے دو خدا کے لئے – اس لئے نہیں کے مجھے کوئی سنگین بیماری ہے یا میں اس زندگی سے تھک گیا ہوں – میرے مرنے کی خواہش کی اصل وجہ یہ ہے کے “مجھے اپنے مسلمان ہونے پر شرم آتی ہے” – بےانتہا شرم آتی ہے جب دنیا مے کہیں پر بھی مسلمانوں کے ہاتھوں ہوئی دہشت گردی اور قتل آم کی خبریں آتی ہیں – حالاں کے میں کوئی دہشت گرد نہیں ہوں لیکن پھر بھی ایک مسلمان ہونے کی وجہ سے اپنے ضمیر پر ایک بوجھ محسوس کرتا ہوں اور اپنے آپ کو ان سب بے گناہ اور معصوم لوگوں کی حلاقت کا زممہ دار محسوس کرتا ہوں جو مسلمناوں کے ظلموں کا شکار ہوئے اور اپنی زندگیاں کھو دیں

جب میں کہیں پر اپنے اسلامی نام کا ذکر کرتا ہوں تو مجھے محسوس ہوتا ہے کے وہاں موجود ہر شخص مجھے مشکوک نگاہوں سے دیکھتے ہوئے تصوّر کر رہا ہے کے میں ایک خودکش بم دھماکے کرنے والا مسلمان دہشت گرد ہوں جو کچھ ہی دیر میں ایک دھماکہ کر کے اس جگہ کوتحص نہس کرتے ہوئے ان سب کی زندگیوں کا خاتمہ کر دیگا – مجھے ان لوگوں سے مسلمانوں کے بارے میں یہ راۓ رکھنے پر کوئی گلا شکوہ نہیں ہے – ان کے پاس مسلمانوں کے بارے مے اس طرح سے سوچنے کی حد سے زیادہ مضبوط وجوہات ہیں – لیکن میرا سوال یہ ہے کے میرا کیا قصور ہے اور کیوں میں اس نفرت اور شقوق بھری نگاہوں کا شکار بنوں

کبھی کبھی تنہائی میں خود سے ہی اپنا درد بانٹتے ہوئے اپنے آپ سے پوچھتا ہوں کے میں ایک مسلمان خاندان میں پیدا ہی کیوں ہوا – کتنا خوش قسمت ہوتا میں اگر ایک عیسائ خاندان میں پیدا ہوا ہوتا ، اور عظیم عیسائیت کا حصّہ ہونے کی وجہ سے دنیا میرا بھی احترام کرتی – مجھے کبھی بھی اسلام پسند نہیں تھا لیکن مجھے ہمیشہ اس پر عمل کرنے کے لئے مجبور کیا گیا – نہ کرنے کی صورت میں موت کا ڈر تھا

اسلام نے مجھے یا اس دنیا کو ڈر ، نفرت ، قتل آم ، بم ، انتہا پسندی اور تشدّد کے الوہ کچھ نہیں دیا ہے – اسلام کی سکھائی ہوئی راہ پر چل کر مسلمان دنیا بھر میں معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھلتے ہیں ، جو کے مجھے شرم سے اپنا چہرہ چھپانے کو مجبور کرتا ہے – میں خدا سے درخواست کرتا ہوں کے اگر مجھے کبھی دوبارہ پیدا کرے تو تیرا احسان ہوگا کے مجھے اسلام کے بجاۓ عیسائیت میں پیدا کرے کیونکے مسلمان پیدا ہونے سے تو لاکھ درجے بہتر ہے پیدا ہونے سے پہلے ہی مر جانا – مجھ میں اب اتنی ہمّت باقی نہیں ہے کے میں ایک اور زندگی میں مسلمان ہونے کا بوجھ اٹھا سکوں

عمران فراست – سپین 

El Profeta Inocente – Pelicula completa

Burning Quran Video

Song denouncing the Islamic terrorism

New Caricatures Muhammad 2012